0

شاہ غلام قادر کا برطانیہ سے واپسی پر پرتپاک استقبال

ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر برطانیہ کے کامیاب اور تاریخی دورے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سینکڑوں کارکنان نے ان کا پُرجوش اور والہانہ استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان، عہدیداران اور مہاجرین جموں و کشمیر کی بڑی تعداد نے ’’شاہ غلام قادر زندہ باد‘‘، ’’نواز شریف زندہ باد‘‘ اور ’’مسلم لیگ ن زندہ باد‘‘ کے نعروں سے ماحول کو گرما دیا۔ جوشیلے کارکنان نے پارٹی پرچم لہراتے ہوئے اپنے قائد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری برادری نے جس محبت، اپنائیت اور جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ ان کے دلوں میں ہمیشہ رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ استحکام پاکستان، جمہوریت اور کشمیر کی آزادی کے مشن میں ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوورسیز کشمیریوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور انشاءاللہ آئندہ آزاد کشمیر میں حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں