0

اسلام آباد راجہ مشتاق احمد منہاس کی وفاقی وزراء سے اہم ملاقاتیں، مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال

ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار فرحان اعظم اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

راجہ مشتاق منہاس نے انجینئر امیر مقام کو ان کے صاحبزادے نیاز امیر مقام کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران بھی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے وژن اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری ہے۔ راجہ مشتاق منہاس نے ریلوے نظام میں جدید اصلاحات پر وفاقی وزیر کو مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں