0

مظفر آباد: بورڈ آف ٹرسٹیز (غیر جریدہ) کا 151 واں اجلاس منعقد

ڈیلی پرل ویو.مظفر آباد (نامہ نگار) –ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) اور چیئرپرسن بورڈ آف ٹرسٹیز (غیر جریدہ) محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت بورڈ کا 151 واں اجلاس مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد انتظامی و ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین، متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ محترمہ مدحت شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے کردار کو سراہا اور شفافیت، مؤثر نگرانی اور پائیدار پالیسی سازی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے پلیٹ فارم سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نگرانی اور فیصلوں میں شفافیت بنیادی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں