0

اسلامی جمعیت طلبہ مظفرآباد کے زیر اہتمام تین روزہ افلاح کیمپ کا کامیاب انعقاد

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نامہ نگار) –اسلامی جمعیت طلبہ مظفرآباد مقام کے زیر اہتمام تین روزہ افلاح کیمپ گڑھی دوپٹہ میں منعقد کیا گیا، جس میں ارکان، امیدواران اور منتخب رفقاء نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ کا مقصد نوجوان طلبہ کی فکری، نظریاتی اور اخلاقی تربیت فراہم کرنا تھا۔

تربیتی کیمپ میں مختلف موضوعات پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں نظم و ضبط، مقصدِ زندگی، اسلامی فکر، اور اقامتِ دین جیسے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ کیمپ کے مہمانانِ خصوصی میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برادر احتشام الحسن، سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر شکیل احمد، ناظم مظفرآباد مقام شہزاد حسین شاہ، سابق ناظم سید سلیم گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم (ریٹائرڈ) و امیر جماعت اسلامی مظفرآباد راجہ آفتاب احمد خان شامل تھے۔

مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں نوجوانوں کو نظم و ضبط، شعورِ زندگی اور اسلامی نظریہ سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کیمپس نوجوان نسل کو عملی زندگی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

شرکاء کا اظہارِ خیال
شرکاء نے کیمپ کو ایک تعمیری، فکری اور حوصلہ افزا تجربہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ شخصیت سازی کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں