0

آزاد کشمیر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل

ڈیلی پرل ویو.سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا سردار میر اکبر خان وزارت کے قلمدان سمیت بحال ہو گئے ۔
گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں بغیر حکومتی عہدہ آئے اور آج جمتہ المبارک کے دن ا ن کے حق میں فیصلہ آگیا ۔

اس دوران جنوبی باغ میں وہ سردار انور ایڈووکیٹ مرحوم اور سردار لعل خان مرحوم کی رہا ئش گاہ پر تعزیت کے لیے گے ہوئے تھے ۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں تھے جہاں انہیں اطلاع دی گئی۔ سرکاری گاڑی اور پروٹوکول عملہ انہیں لینے کے لیے پہنچ رہا ہے ۔
جب انہیں اس فیصلے کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے الحمداللہ کہا ۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے-16 (شرقی باغ) میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میر اکبر خان کے خلاف مظفرآباد میں الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں