ڈیلی پرل ویو.مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ گڑھی دوپٹہ کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے اور ضلع جہلم ویلی کی حدود دومیل تک بڑھائی جائے۔
انہوں نے گڑھی دوپٹہ کی اسماء اکیڈمی کو ایگریکلچر یونیورسٹی بنانے، موجودہ ہیلتھ و ایجوکیشن پیکج کی غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لینے، اور رورل ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
رفاقت اعوان نے کہا کہ ن لیگ قیادت انہیں ٹکٹ دے تو وہ حلقہ نمبر چار یا لیپہ سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بات صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں کہی۔
اجلاس میں شہدائے کشمیر، پاک فوج کے شہداء اور آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے عزم کو دہراتے ہوئے قراردادیں منظور کی گئیں۔