ڈیلی پرل ویو.جہلم ویلی (نامہ نگار) — ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال اور ایس پی عباس علی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں پر امدادی چیک فراہم کیے۔ اس موقع پر متاثرین نے آزاد کشمیر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیپہ آ کر امداد دینے سے انہیں ضلع جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
ڈپٹی کمشنر بینش جرال اور ایس پی عباس علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ لیپہ ویلی کے عوام بہادر اور غیور ہیں، جو ہر لمحہ دشمن کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی اور ضروریات کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔