0

مظفرآباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، فاسٹ فوڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نامہ نگار) — ہیلپ لائن 1280 پر موصول شکایت پر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف فاسٹ فوڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران اشیائے خوردونوش کا معیار، صفائی ستھرائی، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لائسنس کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔

اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمان نے ٹیم کے ہمراہ کھانے پینے کی اشیاء کی لیبلنگ، رجسٹریشن اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیکنگ کے دوران متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں ناقص صفائی، غیر معیاری اور ناقابل شناخت اشیاء کی فروخت اور رجسٹریشن میں کوتاہی شامل تھیں۔

خلاف ورزیوں پر موقع پر جرمانے اور اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشنز 2019 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، اور معیاری خوراک کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1280 پر فوری اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں