وزیراعظم آزاد کشمیر کا پاک فوج کو خراج تحسین، دشمن کو دندان شکن جواب پر قوم کو فخر ہے 0

حکومتی نظام یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم کا ایکشن کمیٹی کو انتباہ

ڈیلی پرل ویو.وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کا بیانیہ اتنا ہی مقبول ہے تو الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹرڈ کرائیں،جتھوں کو حکومتی نظام یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے۔

ویب سائٹ وی نیوزکو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جو سہولیات آزاد کشمیر کے عوام کو میسر ہیں وہ پوری دنیا میں کسی اور کو نہیں ہیں، کیوں کہ 3 روپے یونٹ بجلی اور 2 ہزار روپے من آٹا پوری دنیا میں کسی کو نہیں ملتا۔

عوام کی جانب سے بنیادی مسائل حل کرنے کا مطالبہ درست ہے، لیکن اس کی آڑ میں حدود کراس کرنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔ایکشن کمیٹی پارٹی رجسٹرڈ کرائےانتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کو کوئی حل نکل آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں