0

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محترمہ مدحت شہزاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد — ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) آزاد جموں و کشمیر محترمہ مدحت شہزاد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری پی ایس سی عبدالستار خان، سیکرٹری ماحولیات عامر محمود، سیکرٹری سیرا خالد محمود مرزا، سیکرٹری تعلیم قاضی عنایت علی، ریٹائرڈ سیکرٹری خواجہ محمد احسن، صدر آفیسر ایسوسی ایشن چوہدری جاوید سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

تقریب میں شرکاء نے محترمہ مدحت شہزاد کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ خطاب میں انہوں نے کہا کہ سروس کو خدمت کے مشن کے لیے وقف کرنا ہی اصل عبادت ہے، دوران سروس میرٹ کو فوقیت دی اور حکومتی نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ معیار کی بہتری اور عوامی خدمت کو ہمیشہ ترجیح دیں۔ تقریب کے اختتام پر آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں قرآنی آیت کا تحفہ پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں