ڈیلی پرل ویو.محکمہ صحت میں بھرتیوں کے معاملہ پر سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا سخت نوٹس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حویلی جواد افضل کیانی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو فوری طور پر بطور ڈی ایچ او پوسٹ سے ہٹانے اور پانچ سال تک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی پوسٹ پر تعینات نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جواد افصل کیانی اور دیگر اہلکاران جنہوں نے ڈرائیور کی تعیناتی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی میرٹ لسٹ میں درو بدل کر کے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے امیدوار ٹمپرنگ کر کے کامیاب ظاہر کر کے تعینات کر دیا۔ عدالتی حکم پر ایس ایس پی حویلی عامر نوابی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے ذاتی طور پر پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ تعینات کردہ ڈرائیور ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس نہ ہواتھااور ڈرائیونگ ٹیسٹ رپورٹ میں ڈی ایچ او کے آفس میں ردو بدل کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ڈی ایچ او نے ایڈھاک تعینات شدہ ملازمین کی جانب سے میرٹ لسٹ کی مصدقہ نقولات کی درخواست پران کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کا حکم دے رکھا تھا۔ فیصلہ قائمقام چیف جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جسٹس رضا علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔ جسٹس رضا علی خان نے فیصلہ تحریر کیا جس میں چیف سیکرٹری کو اس معاملہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرانے کا حکم بھی دیا۔علاوہ ازیں پبلک ڈاکومنٹس کی مصدقہ نقوالات کی فراہمی جو ہر شہری کا حق ہے کی نسبت واضح پالیسی اور طریقہ کار وضع کرنے کا بھی حکم دیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل