0

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مزید کم کرنے کی کوشش کریں گے: وزیر خزانہ

ڈیلی پرل ویو،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، پوری کوشش ہوگی کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مزید کم کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کراچی میں جاب فیئر کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے ہی ملک کو لیڈ کرنا ہے، جاب فیئر سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، میں خود پرائیویٹ سیکٹر سے آیا ہوں، پرائیویٹ سیکٹر دن میں 8 سے 12گھنٹے کام کرتا ہے، کارپوریٹ سیکٹر نہیں ہے، یہ کمی نظر آئی، جاب فیئر پر سرکاری اور نجی ادارے موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں