0

مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر قانون ساز اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس

مظفرآباد (نامہ نگار خصوصی) ڈیلی پرل ویو.سپیکر قانون ساز اسمبلی و چیئرمین خصوصی کمیٹی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت مظفرآباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں اراکین اسمبلی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بھارتی مظالم اور وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات پر غور کیا۔ اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل اور بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کی آواز کو مزید مؤثر انداز میں اٹھانے کے حوالے سے بھی گفتگو متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں