0

اوورسیز کشمیری ہمارا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں وزیر ہاوسنگ و فیزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان

ڈیلی پرل ویو.آزادکشمیر کے وزیر ہاوسنگ و فیزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری ہمارا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جو پوری دنیا میں پاکستان کے بلاتنخواہ سفیر اور مسئلہ کشمیر کے پشت بان ہیں اوور سیز پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آزادکشمیر کی موجودہ حکومت صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں خطے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اورلوگوں کو جدید سہولیات زندگی کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز نکہ کھاڑک میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل بریڈفورڈ کے صدر چوہدری آصف علی عرف ڈی سی کی رہائشگاہ پر معززین علاقہ و دیگر لوگوں کے ایک بڑے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نوجوان اوورسیز رہنما چوہدری یاسر گلزار، چیئرمین یونین کونسل کھاڑک حاجی چوہدری محمد خلیل، کونسلر چوہدری محمود، صدارتی کوارڈینیٹرز چوہدری امجد وحاجی چوہدری جاوید اکرم بھی موجود تھے معززین علاقہ اور دیگر لوگوں نے انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر حکومت نے انہیں پیش کی گئی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ چوہدری آصف علی ڈی سی اور چوہدری یاسر گلزار جس طرح بریڈفورڈ میں عزت افزائی کرتے ہیں اور متحرک رہتے ہیں اسی طرح یہاں بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھی ہے جس کیلئے وہ ان کے شکرگزار ہیں جن جن مسائل کا انہوں نے ذکر کیا ہے تمام کے تمام مسائل حل کئے جائینگے ویسے بھی نکہ ہو یا کھاڑک یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ہم انکی محبتوں کے ہمیشہ سے مقروض ہیں انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے علاقہ کھاڑک کے کے بیشتر مسائل حل ہوچکے ہیں جبکہ باقی مسائل بھی انشاء اللہ جلد حل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں