0

میرپور: غیر جریدہ ملازمین کی محکمہ ان لینڈ ریونیو کے حق میں علامتی ہڑتال، پرفارمنس الاونس کے اجراء کا مطالبہ

میرپور(ڈیلی پرل ویو)ضلعی صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین میرپور ملک راشد محمود کی قیادت میں ضلع میرپور کی تنظیموں کے عہدیداران کی محکمہ ان لینڈ ریونیو کی یک نکاتی ایجنڈا پرفارمنس الاونس کے حوالہ سے جاری علامتی ہڑتال میں شرکت مختلف تنظیموں کے عہدیداران کی محکمہ ان لینڈ ریونیو کے جائز مطالبہ پرفارمنس الاونس کی ادائیگی کی بھرپور حمایت کا اعلان علامتی ہڑتال میں شرکت کرنے والے اگیگا آزاد کشمیر کے سرگرم راہنما حاجی طالب نقشبندی، ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری محمد اسماعیل، ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر ملک الیاس قادری، ھیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری ساجد حسین،مرکزی نائب صدر غیر جریدہ برائے ضلع میرپور راجا افتخار عطا، جنرل سیکرٹری غیر جریدہ شاہد حسین سلہریا، چیرمین غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات حبیب عالم قریشی، جنرل سیکرٹری فنی برقیات قاضی ندیم اختر، چیف کوارڈینٹر ال گورنمنٹ لوکل کونسل راشد علی بزمی، ضلعی نائب صدر غیر جریدہ حیدر کملاق، جوائنٹ سیکریٹری غیر جریدہ ملک یاسر، تحصیل صدر غیر جریدہ میرپور چوہدری نوید نزیر، سئنر نائب صدر تحصیل میرپورسید مہتاب بخاری، جنرل سیکرٹری تحصیل راجہ عمیر، ضلعی صدارتی مشیر راجا عمر ریاض، ندیم گل، کاشف علی شاہ شامل تھے تمام تنظیموں کے عہدیداران نے حکومت آزاد کشمیر، وزیراعظم آذاد کشمیر، سیکرٹری محکمہ ان لینڈ ریونیو سے اپنے اپنے خطاب میں بھرپور مطالبہ کیا ھیکہ ملازمین کو پرفارمنس الاونس جاری کیا جائے ضلعی صدر غیر جریدہ ملک راشد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو ملازمین کے ملازمین نے محکمہ ان لینڈ ریونیو کو اس مالی سال میں اکہتر ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو دیا ھے مگر مقام افسوس ھے کہ ملازمین ان لینڈ ریونیو کو پرفارمنس الاونس نہیں دیا جارہا ضلعی صدر غیر جریدہ نے حکومت آزاد کشمیر، وزیراعظم آزاد کشمیر، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو سے بھرپور مطالبہ کیا ھے کہ ملازمین ان لینڈ ریونیو کے پرفارمنس الاونس میں حائل غیر ضروری رکاوٹیں دور کرکے ملازمین کو ان کا حق دیا جائے تاکہ ملازمین ان لینڈ ریونیو میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں