0

پرائیویٹ الحاق شدہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹس کے نمائندگان کا اہم اجلاس، تربیتی معیار بہتر بنانے پر زور

ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (AJKTEVTA) کے زیر انتظام نیو وزیر اعظم ہاؤس جلال آباد میں private (رجسٹرڈ) اِلحاق شدہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹس کے نمائندگان کا اہم اجلاس چیئرمین AJKTEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل کے آفس چیمبر میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر اوپریشن/ پراجیکٹس انعم آصف عباسی، انچارج ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ بینش رحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسٹی اینڈ پریس وِنگ محمد اعجاز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوپریشن محمد ساجد عباسی کے علاوہ private (رجسٹرڈ) اِلحاق شدہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹس کے نمائندگان کی کثیر تعداد میں شرکت۔ اس اہم میٹنگ میں CBT&A نظام تعلیم، اسیسمنٹ (formative اور summative) ادارہ جاتی NOC NAVTTC کی طرف سے فراہم کردہ پروگرام میں رجسٹرڈ کمپیوٹر ادارہ جات کی شمولیت، TTB کے زیر انتظام بر وقت امتحانات کا انعقاد اور سرٹیفکیٹس کی فراہمی پوسٹل سسٹم میں بہتری، مستحق افراد کے بچوں کے لئے فیسوں میں رعایت، ادارہ جات کی branches کھولنے کے لئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹس کے اجراء کا طریقہ کار TEVTA کے سپانسر پروگرام میں مقامی private رجسٹرڈ اداروں کے سپرد کیے جانے اور داخلہ جات و دیگر سے متعلق فیس جمع کروانے کے سسٹم کو digitalize کرنے جیسے اہم امور زیرِکار آئے۔ اس میٹنگ میں private رجسٹرڈ اِلحاق شدہ ادارہ جات میں در پیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور انکے مؤثر حل تجویز کی گئے جنہیں مستقبل میں نافذ کیا جائے گا تا کہ تربیتی معیار کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا سکے۔ private اداروں میں معیار کے مطابق ٹریننگ پروگرام کی تکمیل، ٹیسٹنگ و سرٹیفکیشن بہر صورت ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ AJKTEVTA کی ہی قابل قبول ہو گی جس سے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں