ڈیلی پرل ویو،کمشنر میر پور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے حالیہ بارشوں کے نئے سپیل اور پنجاب میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے خدشات و تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈویژن میرپور میں مون سون بارشوں کے سپل، دریاؤں کی سیلابی صورتحال،منگلا ڈیم میں پانی کی گنجائش اور متوقع سیلاب کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور واپڈا منگلا کے افسران کا اجلاس اپنے آفس میں طلب کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو تمام ضروری اورحفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر لیاقت حسین،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی خرم اقبال، ایس سی شاہرات انعام الحق،ایس سی برقیات راجہ عمر حیات خان،ایکسین واپڈا عدنان عظیم کندی،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں منزہ کوکب،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز مردانہ سید تخلیق الزمان بخاری، اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،تحصیلدار میرپور چوہدری عمران یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاعجاز احمد قمر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اظہر حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر1122نجم الشہاب، نائب تحصیلدار میرپور اصغر محمود، نائب تحصیلدار اسلام گڑھ الطاف حسین، بم ڈسپوزل شہری دفاع ہمایوں رضا نے شرکت کی جبکہ چیف انجینئر واپڈا منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ محمد فیضان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور کمشنر میرپور ڈویژن کو آزادکشمیر کے دریاؤں میں آنے والے پانی، سیلاب اور منگلا ڈیم میں پانی کی گنجائش کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تک منگلا ڈیم کی صورتحال انتہائی تسلی بخش ہے اور کسی قسم کا کوئی خطرہ موجود نہیں تاہم مقبوضہ کشمیر سے دریاؤں میں پانی کے بڑے ریلے آنے اور کلاؤڈ برسٹ کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے لیے حکمت عملی تیار رکھنی چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ اس و قت منگلا ڈیم میں 1224لیول تک پانی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں 1242تک پانی بھرنے کی گنجائش موجودہے۔دریاؤں میں بڑے پانی کے ریلے آنے کے حوالے سے واپڈا کی سطع پر آزادکشمیر کے مختلف مقامات پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل