0

بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی شہید کے چوتھے یوم شہادت پر “جہدِ مسلسل ریلی” کا اعلان

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی شہید کے چوتھے یومِ شہادت کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں ”جہدِ مسلسل ریلی“کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ ریلی یکم ستمبر کو صبح 9 بجے برہان وانی شہید چوک سے نکالی جائے گی۔پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے میڈیا کے نام جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے جارہی ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اور اپنے عظیم قائدِ کو اسلام، آزادی اور حق خودارادیت کے لیے ان کی عظیم، انتھک اور مسلسل جدوجہد پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریلی کا مقصد سید علی گیلانی شہید کی جدوجہد اور افکار کو زندہ رکھنا ہے۔ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کرنے والے ایک ایسے رہنما تھے جنہیں عزم و استقلال کا کوہِ گراں اور بھارت کے خلاف مزاحمت کا استعارہ کہا جاتا ہے۔ ان کا مشن کشمیری عوام کی آزادی اور استصواب رائے کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق تھا جس کے لیے انہوں نے پوری زندگی جدوجہد کی۔عزیر احمد غزالی نے سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان، تاجران، وکلاء، سول سوسائٹی، نوجوانوں اور مہاجرین و انصار سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی میں شرکت کریں۔یکم ستمبر سید علی شاہ گیلانی شہید کے چوتھے یوم شہادت پر منعقد ہو رہی ریلی کے موقع پر مختلف جماعتوں کے راہنما اور آزادی پسند قیادت خطاب کرے گی اور شہداء کی عظیم جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کریں گے کہ بھارت سے آزادی تک تحریکِ مزاحمت کو جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں