0

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع

ڈیلی پرل ویو،ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے ندی نالے بپھر گئے جبکہ نشیبی علاقوں اور آبادیوں میں پانی داخل سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کےمقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب برقرار ہے جس کے باعث تلوارپوسٹ سے ملحقہ دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے گئے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم 100اور منگلا ڈیم 81 فیصد بھر چکا ہے، دریائے ستلج میں بلوکی اور گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، چنیوٹ برج، راوی سائفن اور شاہدرہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں