0

وزیراعظم آزادکشمیر سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، گڈ گورننس اور میرٹ کے فروغ پر زور

ڈیلی پرل ویو، مظفرآباد (نامہ نگار) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے یوسی کسگمہ، پنجیڑی، سیلر، کسچناتر اور مختلف علاقوں سے عمائدین و سیاسی و سماجی شخصیات کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ فاروق اقبال، وائس چیئرمین یوسی کسگمہ ملک اشفاق احمد، راجہ محمد صفدر، چوہدری محمد اسلم، راجہ ظہیر اقبال، راجہ عرفان خان، ممبر ضلع کونسل پنجیڑی پرویز خان، خضر حیات، راجہ خالد حنیف، حفیظ الرحمن، راجہ زاہد گھکھڑ، راجہ زاہد، راجہ گوہر خادم، باؤ طارق سمیت دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم سے وائس چیئرمین یوسی سیلر چوہدری ارشد، ماسٹر فاروق، ماسٹر اکبر، حاجی رزاق، چوہدری ضیاء، ڈاکٹر محمد شفیع، محمد اکرم اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔ اوورسیز رہنماؤں میں راجہ خرم لیاقت پوٹھی، چوہدری عامر منظور ایڈووکیٹ، چوہدری صدام حسین اور عثمان مدد علی گڑھا کنجال نے بھی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ یوسی کسچناتر کی وارڈ ڈھیرہ سے چوہدری محمد خالق، امیر افضل، محمد یعقوب اور عبدالرؤف سمیت دیگر عمائدین نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے فروغ، میرٹ کی بالادستی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا آغاز اپنی ذات سے کیا، عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں اور اداروں میں آئین و قانون کے مطابق میرٹ پر تعیناتیاں یقینی بنائی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت آزادکشمیر خسارے میں تھا، مگر آج اداروں کو نظم و نسق کے دائرے میں لا کر اصلاحات کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “چائے مافیا، آٹا مافیا اور ٹمبر مافیا کا خاتمہ کیا، عوام کے ٹیکس کے پیسے پر عیاشیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔” وزیراعظم نے کہا کہ دو سال اور چار ماہ کے دوران ان یا ان کی کابینہ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

وفود نے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا وزیراعظم آیا ہے جس نے عوامی وسائل کی حفاظت کو یقینی بنایا اور سادگی و دیانتداری کی مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں