0

آزادجموں و کشمیر میں ’بنیان المرصوص نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ‘ کا آغاز

ڈیلی پرل ویو، مظفرآباد (نامہ نگار) آزادجموں وکشمیر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیراہتمام، افواجِ پاکستان کے اشتراک سے ’’بنیان المرصوص نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ‘‘ کا آغاز ہوگیا۔ جلال آباد سپورٹس کمپلیکس مظفرآباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاک افواج کے مقامی بریگیڈیئر محمد قیصر تھے، جنہوں نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

تقریب میں سیکرٹریز حکومت سردار عدنان خورشید، انصر یعقوب، چیئرمین ٹیوٹا محمد نعیم بسمل، سپیشل سیکرٹری داخلہ و صدر آزاد جموں و کشمیر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن راجہ طاہر ممتاز خان، مئیر مظفرآباد سکندر نثار گیلانی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ملک شوکت حیات، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق سمیت مختلف سرکاری افسران، بیڈمنٹن کھلاڑی اور شائقین موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں آزادکشمیر بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ کوٹلی اور پونچھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ قبل ازیں، سیکرٹری سپورٹس محترمہ تہذیب النساء نے کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ کے لیے کٹس اور شرٹس فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں