0

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں کمیونٹی کے لے آمدہ ایچ پی وی سرویکل کینسر مہم کے حوالہ سے ایک تعارفی سیشن کا انعقاد

ڈیلی پرل ویو.ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں زیر صدارت جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع حویلی ڈاکٹر سید محسن علی گردیزی ڈاکٹرز کمیونٹی کے لے آمدہ ایچ پی وی سرویکل کینسر مہم کے حوالہ سے ایک تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر تسکین احمد خان راٹھور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے تمام ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ کا مقصد حکومت اور محکمہ صحت عامہ کا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے بارے میں بتانا تھا جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے جس میں پہلی بار آزاد کشمیر میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر ( بچہ دانی کے ممکنہ کینسر ) سے بچاؤ کی ویکسین مورخہ 15 سے 27 ستمبر 2025 کے دوران لگائی جائے گی۔ میٹینگ میں اس ویکسین ، بیماری اور اس کے ممکنہ بچاؤ ، حویلی کے اندر اس سے متعلقہ فیمیل اسٹاف کی ٹرینگ اور انتظامات کا مفصل جائزہ جناب عبدالرحمن صاحب ای ڈی ٹریننگ ای پی آئی نے پیش کیا ۔اس موقع ڈاکٹر مریم مقبول کیانی، میڈیکل اسپیشلسٹ و AEFIفوکل پرسن برائےHPV vaccine اور فاروق میر صاحب اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ او حویلی ڈاکٹر سید محسن علی گردیزی صاحب نے اس موقع پر کہا کہ Cervical Cancer کی شرع اس وقت بشمول پاکستان پوری دنیا میں انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ یہ کینسر ایک وائرس سے جنم لیتا جس کو پاپیلوما وائرس کہا جاتا ۔ یہ اس کینسر سے بچاؤ کی اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہے جس سے اس کا بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔ پوری دنیا اور مسلم ممالک میں یہ ویکسین لگائی جا چکی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ساؤتھ ایشیا میں اس کینسر کا سب سے زیادہ شکار ہونے کا ملک بن گیا ہے ۔ کیونکہ سوشل نارمز اور اسکریننگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ لیٹ تشخیص ہو رہا جب ویکسین اور ادویات بھی اثر نہیں کرتیں ۔ اس وقت پاکستان میں سالانہ 5000 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 3000 سے زائد اموات اس کینسر کی وجہ سے رپورٹ ہو چکیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں تمام والدین اس موقع سے بھرپور فایدہ اٹھائیں اور بروقت اپنی بچیوں کو ویکسینز لگا کر ان کا ایک صحت مند زندگی کا موقع فراہم کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع حویلی میں یہ ویکسین تربیت یافتہ فیمیل ویکسینٹرز اسکولز اور کمیونٹی سنٹرز میں لگائیں گی ، اس کے سائڈ ایفیکٹس دوسری روزمرہ کی ویکسینز کی طرح نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ جناب ڈی ایچ او صاحب نے عوام علاقہ سے اپیل کی ہے کہ آپ کا ہر ممکن تعاون آپ کی بچیوں کی ایک صحت مند زندگی کا ضامن ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں