ڈیلی پرل ویو، ٹی بی کنٹرول آزاد کشمیر کے انچارج ڈاکٹر تمیم نے جہلم ویلی میں قائم مختلف ٹی بی سینٹرز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے لیپہ، چکار، ہٹیاں بالا، اور لمنیاں میں قائم سینٹرز پر چھاپہ مار کر طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
س موقع پر غفلت برتنے والے عملے کو سخت وارننگ جاری کی گئی اور واضح کیا عوام کی صحت کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر تیمم نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر مقامی آبادی کے ساتھ ٹی بی آگاہی مہم کا آغاز کریں تاکہ لوگ بروقت معائنہ اور علاج کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے اور اس کے خاتمے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے۔ محکمہ صحت آزاد کشمیر عوام کو سہولت فرائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ٹی بی کا علاج ممکن ہے ناممکن نہیں عوام بلاخوف سینٹر ر میں آ کر اپنا ٹیسٹ دیں اگر کسی میں علامت پائی گئی تو اس کا علاج بروقت شروع ہو سکے۔ ٹی بی کنٹرول آزاد کشمیر کے انچارج ڈاکٹر تمیم نے قائم سینٹرز میں آفسیران اور عملہ کو ہدایت دی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجحایات میں شامل ہے جو ہر ممکن ٹی بی کے خاتمہ کر کے رہیں گے جہلم ویلی میں تمام ٹی بی سینٹرز میں سٹاف اپنے علاقہ کے کونسلر،تاجر،سول سوسائٹی اورسکول کے سٹاف سے رابطہ کریں اور عوام میں آگاہی مہم شروع کریں
0