(ڈیلی پرل ویو )پریس ریلیز:مظفرآباد LPG اور گیس ڈیلرز کے نمائندوں کے درمیان ایک آڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے،اس سلسلہ میں تحریر ھیکہ مظفرآباد LPG نے مورخہ 01/09/25 تک ظلعی انتظامیہ خصوصاً ADCG صاحب کی ہدایت کی روشنی میں OGRA سے جاری شدہ ریٹس سے بھی کم ریٹس میں فروخت جاری رکھی۔اس دوران پلانٹ ھذا کے ساتھ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سستی گیس فراہم کرنے کے لیے مکمل رابطہ میں رہی اور عوام کو سستی گیس فراہم کرنے کے لیے احکامات بھی صادر کیے ۔01ستمبر کے بعد ملک میں شدید سیلابی صورتحال اورراستوں کی بندش اور امپورٹیڈ گیس کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا۔تاہم مظفرآباد LPG نے ظلعی انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں لوکل سنگل سیلنڈر کا ریٹ برقرار رکھا ۔جبکہ یکم ستمبر کے بعد بھی اپنے کسٹمرزکو ناگزیر صورت حال کے باوجود گیس کی سپلائی جاری رکھی۔آڈیو وائرل کرنے والے جملہ ڈیلرز صاحبان پلانٹ ھذا کے ڈیلرز نہی ہیں اور 2019 پلانٹ کے قیام سے تا حال کبھی بھی پلانٹ سے گیس خرید نہی کی۔اگر یہ ڈیلر صاحبان پلانٹ ھذا سے گیس خریدنے کے خواہشمند ہیں تو ظلعی انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں پہلے انہیں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔نئے رجسٹرڈ ہونے والے ڈیلرز کیلئے مناسب ترین وقت میں مارکیٹ اور انتظامیہ کی مشاورت سے گیس کا انتظام کیا جائے گا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل