ڈیلی پرل ویو.مینڈھر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 7 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور ایک مسجد بھی شہید ہوگئی ۔
اس افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے۔موقعۂ واردات کا دورہ کرتے ہوئے سردار وسیم احمد خان نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔
عوام نے جموں و کشمیر حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امدادی رقم اور معاوضہ فراہم کیا جائے۔ جو لوگ بے سہارا ہو گئے ہیں ان کے لیے مکان اور رہائش کا انتظام کیا جائے۔
مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے سرکاری اور فلاحی ادارے کردار ادا کریں۔سردار وسیم احمد خان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے اور ان کی آواز سنی جائے۔