0

طالبہ تشدد کیس، صدر معلمہ معطل مزید جانیئے

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)محکمہ تعلیم سکولز کی مس کنڈکٹ کے مرتکب افسران کیخلاف سخت کارروائی جاری۔۔

کمسن طالبہ پر تشدد کرنے والی صدر معلمہ معطل، انکوائری کا حکم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھوٹھہ مظفرآباد کی صدر معلمہ نائلہ مغل جماعت پنجم کی طالبہ پر تشدد کرنے پر معطل،

در شہوار نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائری آفیسر مقرر، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے مس کنڈکٹ اور بچوں پر تشدد کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

گزشتہ دنوں ضلع مظفرآباد کے ایک سکول میں کمسن طالبہ پر تشدد کے افسوسناک واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صدر معلمہ کو معطل کر دیا ۔

سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے واقعہ کی مکمل انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے جاری شدہ نوٹیفکیشن نمبر 25-17915 مورخہ 10 ستمبر 2025 کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھوٹھہ مظفرآباد کی صدر معلمہ کی جانب سے جماعت پنجم کی طالبہ لاریب رفاق پر تشدد کرنے پر صدر معلمہ کو معطل کر دیا گیا۔

اور انکوائری کیلئے در شہوار علی نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر(نسواں) نظامت اعلیٰ تعلیم سکولز کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سکولز نے واضح کیا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور طلبہ کے حقوق اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اساتذہ کا منصب تربیت اور شفقت کا ہے، کسی بھی قسم کے ناروا سلوک یا تشدد پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں