ڈیلی پرل ویو.محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم بعد از دوپہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔