ڈیلی پرل ویو.سیلاب سے جانی و مالی نقصان کے باعث بنگلہ دیش نے پاکستان کو امداد کی پیشکش کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات ،چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس کا خط حوالے کیا ، وزیراعظم شہباز شریف سے گذشتہ روز بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین نے ملاقات کی ،پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق ڈاکٹر حسین نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا ایک خط بھی وزیر اعظم کے حوالے کیا جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور امداد کی پیشکش کی گئی،ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی جلد بحالی کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔