0

منی بجٹ کے خدشات ، نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان

ڈیلی پرل ویو ،وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی، منی بل کے ذریعے نیا ٹیکس لگانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کے خدشات منڈلانے لگے ، اسلام آباد میں میونسپل ٹیکس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ منی بجٹ میں منی بل کے ذریعے نیا ٹیکس لگانے کا امکان ہے ، نیا ٹیکس اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے لگ سکتا ہے۔وفاقی حکومت نے این 25 شاہراہ کے بعد ایک اور منصوبے کیلئے نیا ٹیکس لگانے کی تجویز دی اور آئی ایم ایف سے اسلام آباد میں نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی، میونسپل ٹیکس لگا کر اسلام آباد میں میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی نئے ٹیکس کی درخواست پر مزید تفصیلات طلب کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں