0

وفاقی اداروں کی شکایات اب مظفرآباد میں، بغیر فیس اور وکیل کے

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) شہری اب وفاقی اداروں جیسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، نادرا، پاسپورٹ آفس، پاکستان پوسٹ، بیت المال، اسٹیٹ لائف، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور موبائل کمپنیوں کے خلاف شکایات ریجنل آفس وفاقی محتسب مظفرآباد میں بغیر کسی فیس اور وکیل کے جمع کرا سکتے ہیں۔ ہر شکایت پر فیصلہ 60 دن کے اندر کیا جائے گا۔

کمشنر IRD کی نئی تعیناتی

حال ہی میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کے کمشنر (IRD) سردار جاوید ایوب کو تبدیل کر کے کمشنر (IRD) وفاقی محتسب آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ سیکرٹری ریٹائرڈ ہیں اور آزاد کشمیر و وفاق کے قابل ترین بیوروکریٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق راولاکوٹ سے ہے اور ان کی مظفرآباد میں تعیناتی کو نہایت خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

شکایت درج کرنے کا طریقہ

وفاقی محتسب آن لائن ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے

ای میل: wmsromzd@gmail.com

فون نمبر: 05822-940241

موبائل نمبر: 0311-5034364

سادہ کاغذ پر درخواست بذریعہ ڈاک بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔

ایڈریس: بلاک نمبر 05، سکینڈ فلور، نیو سول سیکرٹریٹ، مظفرآباد، آزادکشمیر۔

سہولت کی خصوصیات

کوئی فیس نہیں

وکیل کی ضرورت نہیں

ہر شکایت پر فیصلہ زیادہ سے زیادہ 60 دن میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں