0

پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے تازہ رپورٹ

ڈیلی پرل ویو.پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تازہ رپورٹ سامنے آگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے، شدید سیلاب کے باعث پنجاب میں 45 لاکھ 70 ہزار لوگ اور 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔

’’دنیا نیوز ‘‘ نےریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ 12 ہزار لوگوں اور 20 لاکھ 19 ہزار سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس، 493 میڈیکل کیمپس اور 422 ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔منگلا ڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج پر موجود بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں