0

عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیرخواجہ فاروق احمد

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب مطالبات میں سے37ایسے ہیں جن پر عملدرآمد کیا جا سکتا ہے کہ یہ سب عوامی مالیاتی نوعیت کے ہیں اور کوئی بھی حکومت تعلیم،صحت،انفراسٹریکچر،سوشل ویلفیئر جیسے عوامی مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کرنے سے اپنے آپ کو روک لینے سے کوئی عذر نہیں لے سکتی۔خواجہ فاروق احمد نے کہ اہے کہ جہاں تک مہاجرین کی 12نشستوں کا تعلق ہے وہ سیاسی امور سے متعلق ہے اس پر عوامی ایکشن کمیٹی کو کہا جا سکتا ہے کہ اس پر سٹیک ہولڈر کو مشاورت کیلئے دعوت دی جا سکتی ہے لیکن جہاں تک دیگر مطالبات کا تعلق ہے اس حوالے سے حکومت کو میں نہ مانوں کی گرداں ختم کر کے عوامی ایکشن کمیٹی کو کسی بااعتماد افراد کے ذریعے ڈائیلاگ کی باقاعدہ دعوت دے دینی چاہیے حکومت اپنی حالات کو خراب کرنے کی پرانی پالیسی کو اب تر ک کر کے سنجیدہ اقدامات لینے ہونگے کہ راولاکوٹ کے جلسہ نے حکومت کی عوام میں ساکھ بتا دی ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ 38نکات پر عمل درآمد کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے کہ یہ سب عوام کی فلاح وبہبود سے تعلق رکھتے ہیں بصورت دیگر حکومت کو اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے اور نیا قائد ایوان باقی ماند مدت کیلئے منتخب ہونے دینا چاہیے کہ یہ حکومت اپنا اعتبار کھو بیٹھی ہے اور اب حالات اس حکومت کے کنٹرول سے باہر نکلتے جا رہے ہیں آزاد کشمیر کو ایک پر امن خطے میں رہنے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں