ڈیلی پرل ویو.محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزاد جموں وکشمیرنے سروس رولز و قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پلاہل کلاں ضلع کوٹلی کے پرنسپل طارق حسین کو معطل کر دیا اورآفیسر موصوف کے خلاف انضباطی کارروائی کیے جانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی طرف سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور سوشل میڈیاکے غلط استعمال،سیاسی بیان بازی کر نے اور سروس رولز و قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر قبل ازیں بھی مختلف سرکاری محکموں کے درجنوں ملازمین کے خلاف بھی معطلی اور انکوائر یاں ہو رہی ہیں۔سرکاری ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سروس رولز اور ڈسپلن کی سختی سے پابندی کی جائے اور کسی بھی قسم کے غیر قانونی اور غیرآئینی سرگرمی کا حصہ نہ بنا جائے۔جن ملازمین کے خلاف شکایات موصول ہورہی ہیں ان کے خلاف محکمانہ انکوائریاں کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔جملہ ملازمین خود بھی اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی ریاست مخالف سرگرمیوں اور امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں سے دور رہیں۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل