ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نامہ نگار) — کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 8 اکتوبر — یومِ شہدائے زلزلہ اور آفاتِ سماوی سے آگاہی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔
کمشنر چوہدری گفتار حسین نے اس موقع پر کہا کہ 8 اکتوبر کا دن قوم کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے، جب ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی کو فروغ دیں گے۔
انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ یومِ شہدائے زلزلہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو مکمل ہم آہنگی اور نظم و ضبط کے ساتھ یقینی بنایا جائے، تاکہ یہ دن عقیدت، جذبے اور شعور کے ساتھ منایا جا سکے۔