0

آفاتِ سماوی سے آگاہی کا قومی دن ایس ڈی ایم اے کی زیرِ صدارت اجلاس میں تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل

ڈیلی پرل ویو.8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ کی یاد کو سرکاری سطح پر منانے کے لیے حکومت کی جانب سے ”آفاتِ سماوی سے آگاہی کے قومی دن” کے موقع پر دعائیہ تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس مورخہ 7 اکتوبر 2025 کو سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) سردار وحید خان نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انتظامیہ، ڈائریکٹر ریسکیو 1122، ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر آزاد کشمیر میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے نمائندگان، بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن، گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اور میڈیا نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے سردار وحید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کام کرنے والی Humanitarian Organizations نے زلزلہ 2005 کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کے مختلف منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے سماجی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کا تعاون ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کے دن کو نہ صرف شہداء زلزلہ کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے بلکہ اس دن کا مقصد عوام میں قدرتی آفات سے بچاؤ، تیاری اور آگاہی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو اجاگر کرنا بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں