0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے صدر آزاد کشمیر

ڈیلی پرل ویومظفرآباد . آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 20 سال قبل آج کے دن 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے قیامت خیز زلزلے نے مظفرآباد، باغ، پونچھ اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس سانحہ نے ہزاروں بچوں، جوانوں، خواتین اور بزرگوں کو ہم سے چھیننے کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی املاک کو زمین بوس کر دیا۔ جن لوگوں نے اس قدرتی آفت کی تباہ کاریوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان کی تلافی ممکن نہیں، تاہم حکومت نے متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو کے چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی بھرپور کوشش کی، جس میں اللہ کے فضل سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں