0

بھارت دوبارہ حملہ کی کوشش کرے گا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین

ڈیلی پرل ویو.وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مودی کی انتہا پسندی نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج، مودی اور اس کے ٹولے کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ بھارت نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے اور پوری پاکستانی اور کشمیری قوم پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں