0

مظفرآباد صحت کارڈ کے نام پر دوبارہ مبینہ لوٹ مار کی تیاریاں، اسٹیٹ لائف کا زونل دفتر آزاد کشمیر میں موجود ہی نہیں

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد(نامہ نگار) صحت کارڈ کے نام پر ایک بار پھر لوٹ مار کے زرائع پیدا کرنے کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہونے کا انکشاف،آزاد کشمیر بھر سمیت دارالحکومت مظفرآباد میں اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کا زونل دفتر موجود ہی نہیں صحت کارڈ کیسے جاری ہوگا اور اس پر چیک اینڈ بیلنس کیسے کیا جا سکتا ہے۔زونل دفاتر بیرون آزاد کشمیر راولپنڈی میں جبکہ چند برانچز آزاد کشمیر میں ہیں جن پر عوام کے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔علمی و ادبی حلقوں نے نئے سوالات کھڑے کر دیے۔ قبل ازیں بھی صحت کارڈ کے نام پر آزاد کشمیر میں لوٹ مار کی ہوشربا داستانیں آج بھی پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا پر موجود ہیں۔ علمی و ادبی حلقوں کے اکابرین کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پہلے آزاد کشمیر میں اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کا زونل دفتر قائم کرے اور پھر صحت کارڈ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں۔ اس سے پہلے کہ ایک بار پھر نادیدہ قوتیں صحت کارڈ کے نام پر آنے والی بھاری بھرکم رقوم ہضم کر جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں