0

میرپور میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے فوگنگ سپرے مہم بھرپور انداز میں جاری

میرپور(ڈیلی پرل ویو)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپوراور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور کی خصوصی ہدایات پر شہر میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے فوگنگ سپرے کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔گزشتہ روز سیکٹر ڈی ون،ڈی تھری ایسٹ عقب (بندھن میرج ہال)سیکٹر ڈی فور،سیکٹراے تھری اور سٹاف کالونی میں فوگنگ سپرے کی گئی۔محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) کی ڈینگی سکواڈ عوام کو ڈینگی مچھروں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات لازمی کریں۔ محکمہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں