0

بھارت اورافغانستان کا کشمیربارے مشترکہ بیان بے بنیاد ہے پنشنرزایسوسی ایشن آزادکشمیر

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو )پنشنرزایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت اورافغانستان کا کشمیربارے مشترکہ بیان بے بنیاد ہے،جموں وکشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرزیر التواء ہے،افغانستان کی جانب سے بھارتی موقف کی تائید مایوس کن ہے،افغانستان جیسا ملک جو خود بیرونی تسلط اورجنگوں کی تکلیف سے گزرا ہے اسے چاہیے کشمیری عوام کے ساتھ انصاف اوراصول کی بنیاد پر یکجہتی کا اظہار کرے۔ان خیالات کااظہار پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماؤں راجہ ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،راجہ اخترحسین،سید صدیق شاہ،قاضی صدیق،زوارنقوی،بشیرترین،بشیراحمد ڈار،شیخ سراج منیر،صوفی گوہرالرحمن،پروفیسر افضل اعوان،کبیراعوان،حمید اعوان،شیخ جہانزیب،اشفاق طاہر ودیگر نے کہا ہے کہ پاکستان نے 40سال تک لاکھوں افغانیوں کو پناہ دی اوران کی مہمان نوازی کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کو بھی تسلیم نہیں کیا جبکہ ایران نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا،پاکستان میں افغانیوں نے دہشتگردی کی انتہا کردی ہے جس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ افغانیوں کو باعزت طور پر پاکستان وآزادکشمیر سے نکالاجائے تاکہ وہ اپنے ملک میں جاسکیں انہوں نے کہا کہ افغان حکومت بھارت کی ایماء پر پاکستان پر حملے ناقابل قبول ہیں،افواج پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے،افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بزرگوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں افواج پاکستان نے ایک بہترین فوج کا کردارادا کر کے اپنا لہوا منوایا۔گزشتہ مئی میں بھارتی جارحیت کیخلاف منہ توڑجواب دیا جس کے زخم وہ آج بھی چاٹ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نومبر میں بھارت میں بہار میں الیکشن ہورہے ہیں بھارتی شہریوں کی محبت حاصل کرنے کیلئے مودی حکومت کسی بھی قسم کا ڈرامہ رچا کر ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرے گا مگر پہلے سے بھی سخت جواب ملے گا،افواج پاکستان اس وقت مکمل طور پر تیار ہے،ہم فیلڈمارشل سید عاصم منیر،پاک فضائیہ وبحریہ کے افسروں وجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ وطن کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کی قیادت کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے،سعودی عرب وپاکستان کا دفاعی معاہدہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں