برنالہ(ڈیلی پرل ویو)سپریم کورٹ کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری تحصیل برنالہ میں ناقص اور مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تحصیل برنالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ دورانِ چیکنگ متعدد دکانداروں کو ناقص آئس کریم، قلفی اور دیگر مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر موقع پر ہی اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ کئی دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی فوڈ اتھارٹی کی مقامی ٹیمز سے رابطہ کریں تاکہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل