0

نیلم پل واقعہ عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کا عدالت سے رجوع، دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد(نامہ نگار) عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو نیلم پل واقعے میں ملوث مبینہ حملہ آوروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات لگانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے وارثان نے بھی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ عدالت میں حاضر ہو کر تائید کر دی۔دوسری جانب سیاسی و سماجی راہنما معروف نوجوان قانون دان سید علی رضا سبزواری نے بھی ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد میں کور ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ، شوکت نواز میر، انجم زمان اعوان جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے وکلاء پینل کے ساتھ 29 ستمبر مظفرآباد میں مسلم کانفرنس، انتظامیہ اور پولیس کی دہشت گردی پر ایف آئی آر درج کرنے عدالت پہنچ گئے۔واقعہ میں شدید زخمی اور ان کے ورثاء بھی ان کے ہمراہ پہنچے۔یاد رہے مظفرآباد کے پولیس سٹیشن زخمیوں کی درخواستیں لینے سے انکاری ہیں۔اس موقع پر سید علی رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں