ڈیلی پرل ویو.ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد کی زیر نگرانی محکمہ صحت عامہ(متعدی آمراض) میرپور کے ورکرز مؤثر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اتوار چھٹی کے روز بھی شہر کے مختلف سیکٹرز میں انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں باقاعدگی سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض روپوٹ ہوتے ہی ان سیکٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر(ان ڈور/ آوٹ ڈور) فوکل/ فوگنگ سپرے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،محکمہ صحت عامہ عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد ماحول کوصاف ستھرا رکھیں اور گلی محلوں میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے مچھر دانی اور ریپیلنٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔فل آستین کپڑے پہننے کی عادت اپنائی جائے،بخار کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کیا جائے اور خود سے ادویات استعمال کرنے سے گریز کیا جائے،گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی پھیلانے والے مچھر کی افزائش روکا جا سکے تاکہ شہر اور گردونواح اس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل