ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے واقعے کے بعد ان کے پوسٹ مارٹم کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔
پمز ہسپتال میں مکمل کیے گئے پوسٹ مارٹم کے مطابق عدیل اکبر کو ایک گولی لگی تھی جو سر کے سامنے کی جانب سے داخل ہو کر عقب سے باہر نکلی ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گولی لگنے کے بعد ان کا دماغ شدید متاثر ہوا ، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی ۔
پمز اسپتال کے میڈیکل لیبارٹری افسر (MLO) نے پوسٹ مارٹم کی تفصیلات مکمل کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ پولیس کو فراہم کر دی ہے، جس کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عدیل اکبر نے گزشتہ روز ساتھی اہلکار سے پستول لے کر خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کی ۔