راولاکوٹ (ڈیلی پرل ویو )جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ۔
رجسٹرار جامعہ پونچھ ڈاکٹر عبدالرؤف خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تحریکِ آزادی کے عظیم رہنماؤں کیپٹن حسین خان شہید اور سردار محمد ابراہیم خان کو ان کی دوراندیش قیادت اور قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ میں یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر نہایت عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈین صاحبان ، اساتذہ اور سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی ۔