0

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں آزاد کشمیر کے 78 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد

باغ (ڈیلی پرل ویو)ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں آزاد کشمیر کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے پرچم کشائی کی تقریب کے بعد کیک کاٹا اور وطن عزیر کی سلامتی ،خوشحالی ،امن اور ترقی کے لیے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

دعائیہ تقریب میں آزاد کشمیر کی سلامتی ،مقبوضہ کشمیر کی آزادی، پاکستان اور افواج پاکستان کی سلامتی ،فلسطینی مسلمانوں کی آزادی اور امت مسلمہ کے لیےدعا کی گئی ۔

آج کے دن کشمیر میں گورنمنٹ کے قیام کا مقصد اس خطے کو آزادی کا بیس کیمپ بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے لیے جدوجہد کرنا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانا تھا کیونکہ انڈیا نے خود کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یو این او میں تسلیم کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں