میرپور (ڈیلی پرل ویو )آزاد کشمیر کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپور میں پرچم کشائی کی دو اہم تقاریب منعقد ہوئیں ۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں آزاد جموں و کشمیر کا پرچم لہرایا ۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی ،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض ،میئر عثمان علی خالد اور ایس ایس پی خرم اقبال نے میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچموں کو لہرایا ۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی ۔
اس موقع پر یوم تاسیس کے حوالے سے مبارک بادیں وصول کیں۔
میونسپل کارپوریشن میرپور کے احاطہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔