مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے ۔ آزاد کشمیر میں انسانی آزادیوں کے لیے مثال بہترین ہے ۔
وزیرعظم انوار الحق نے78ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اس خطہ کی آزادی کیلئے حفاظت کی۔ اس خطہ کی آزادی میں قبائلی مجاہدین اور پاکستانی افواج اور ہمارے اباؤ واجداد نے قربانیاں دیں ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودہری انوار الحق نے آزاد کشمیر کا پرچم لہرا کر یوم تاسیس سلامی تقریب کا آغاز کیا ۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے ،تقریب میں اعلیٰ سول قیادت اور علاقے میں تعینات مسلح افواج پاکستان کے کمانڈر شریک ہوئے۔