ڈیلی پرل ویو. سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ امن و استحکام باہمی رواداری تہذیبوں کے درمیان باوقار مفاہمت کیلئے دنیا بھر کے حل طلب مسائل میں مسلۂ کشمیر اہم ترین ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعمیر ہونا ممکن نہیں ہے۔ بھارت نے27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں فوج کشی کے ذریعے تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی بنیاد رکھی اور 6 نومبر 1947کو ہی تین لاکھ کشمیریوں کو پاکستان لانے کا فریب دیکر گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا بھارت آپریشن سندورمیں شکست فاش کے حواس باختگی میں مبتلا ہے افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی کردار کشی بھارت نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے اور دوسری جانب عالمی برادری انھیں اعزازات سے نواز رہی ہے۔کشمیری عوام نے قومی یکجہتی سے یوم سیاہ منا کر دنیا پر باور کر دیا ہے کہ وہ آزادی کے سوا کسی اور آپشن کو تسلیم نہیں کرتے۔ گزشتہ روز یوم سیاہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکرقانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت قابض اور پاکستان محافظ ملک ہے اس لئے عالمی برادری بااثر ممالک دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کے پائیدار دیرپا حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں۔ پیپلز پارٹی مضبوط وفاق کی علامت اور آئین پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع کیلئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاک فوج کی دفاعی استعداد کار پیشہ ورانہ مہارت کو محفوظ کر کے قوم کو عالمی برادری میں باوقار بنیاد فراہم کرنے کی نصف صدی قبل منصوبہ بندی کی تھی دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی کے حصول میں تمام رکاوٹیں پاؤں تلے روند دیں اور مشکلات کا سامنا کیا،پاکستان ہمارا مان پاک فوج ہمارا فخر ہے۔سبز ہلالی پرچم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سمیت گمنام ہیروز افواج پاکستان کی شہادتوں قربانیوں کا ترجمان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بھیانک عزائم سے ہمیشہ اندرونی بیرونی چیلجز کے گرداب میں پھنسایا جاتا ہے لیکن اب کی بار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سمیت تمام منفی کرداروں کے عزائم پاؤں تلے روند ڈالے۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت پاکستان اور کشمیر پر کبھی حملوں کی حماقت نہیں کر سکتا وہ محض اپنے عوام کو طفل تسلیاں دینے کیلئے فریب دے رہا ہے اس وقت بھارت میں درجنوں علیحدگی کی تحریکیں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اس لئے ہمارا جائز اصولوں پر مبنی مؤقف ہے کہ آزاد اور علیحدگی کی تحریکوں میں واضح فرق کیا جائے جیسے کہ تحریک آزادی کشمیر نہ زمینی جھگڑا ہے نہ مذہبی تنازعہ بلکہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جمہوری سیاسی پرامن جدوجہدہے۔ انھوں نے کہا کہ مضبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا مضبوط قلعہ ہے جس نے تحریک آزادی کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں اب بھی فتنہ الخوارج فتنہ الہند کے خلاف افواج پاکستان کے آفیسران جوان مسلسل جانوں کے نذرانے پیش کر کے قومی تشخص ملکی وقار اور قوم کے سکون کو فول پروف بنایا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان نے بھارتی پراکسی وار کا ایندھن بن کر ان سے مغلظات بھی سنے رسوائی ندامت کا سامنا کیا اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی عقیدت کا خون بہایا اب بھی وقت ہے کہ افغانستان نہ خود مشکل میں پڑے نہ ہمیں الجھانے کیلئے کاسمیٹکس کارروائیاں کرے افواج پاکستان نے بیرون ممالک دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا اور اندرون انکے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہداف پورے کئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کر کے سپر پاور کے خلاف نفرتوں کو کم کیا اور نظریہ ء استحکام پاکستان کو کسی صورت اہل کشمیر کمزور نہیں ہونے دیں گے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا منشور تحریک آزادی کشمیر استحکام پاکستان روٹی کپڑا اور مکان معاشی خوشحالی ہوگا جو چہروں کے بجائے فرسودہ نظام کی تبدیلی پر کاری ضرب لگا کر استحصال سے پاک معاشرے کے قیام روزگار صحت تعلیم سب کیلئے آفاقی ایجنڈا لیکر صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں شھداء کا ادھورا مشن مکمل کرے گی انھوں نے کہا کہ کارکن عوام سے قریبی رابطے رکھیں انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے وکالت اور ترجمانی میں کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیتے پیپلز پارٹی روش خیال ترقی پسند جمہوری تحریک کا نام ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل