ڈیلی پرل ویو.صدر آزادجموں و کشمیربیرسٹر سلطان محمودچوہدری سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے درمیان آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ میں جج کی خالی آسامی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مظفرآباد میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی جوڈیشل کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کو جوڈیشل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس کا آزادکشمیر میں انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی شرکت ایک مثبت اور خوش آئند ہے اور اس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے اور اس سے پاکستان اور آزادکشمیر کے مثالی تعلقات کو بھی مزید تقویت ملے گی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل